بہت زیادہ ایس ایم ایس کرنا قبل از وقت موت کا سبب


نیویارک : بہت زیادہ دیر تک ایس ایم ایس کرنا اور موبائل فون کا استعمال زندگی کا دورانیہ کم کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
یہ انتباہ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
یونائیٹیڈ کیروپریکٹک ایسوسی ایشن یا یو سی اے کی تحقیق کے مطابق ایس ایم ایس اور موبائل فون کے استعمال کے دوران بہت دیر تک آگے جھکے رہنے کا انداز یا کبڑا بننے رہنا سانس کے امراض کا سبب بنتا ہے، جو بعد میں امراض قلب میں ڈھل کر قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ جسمانی انداز صحت کیلئے موٹاپے جتنا بڑا ہی خطرہ ہے کیونکہ اس سے طرح کھڑے یا بیٹھے رہنے سے امراض قلب اور دیگر سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال کے دوران ہم اپنا سر آگے کندھوں کی طرح جھکا لیتے ہیں جس سے کسی بھی شخص کیلئے پورا سانس لینا ممکن نہین رہتا کیونکہ عضلات پر کھچاﺅ جو ہوتا ہے جبکہ ہماری پسلیاں بھی مناسب طریقے سے حرکت نہیں کرپاتیں، تو اس طرح ہمارے دل اور پھیپھڑے موثر طریقے سے اپنا کام نہیں کرپاتے۔
محققین کے بقول یہ پوزیشن ہمارے جسم کی صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے اور ہم قبل از وقت موت کے خطرے میں پھنس جاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Mastitune © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top